0
Tuesday 10 Dec 2019 14:28

سٹیزن شپ ترمیمی بل کی منظوری بھارتی آئین پر حملہ ہے، راہول گاندھی

سٹیزن شپ ترمیمی بل کی منظوری محمد علی جناح کی گاندھی کے مقابلے میں فتح ہے، ششی تھرور
سٹیزن شپ ترمیمی بل کی منظوری بھارتی آئین پر حملہ ہے، راہول گاندھی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے تارکین وطن کی شہریت سے متعلق بھارت کے متنازع بل کی منظوری کو بھارتی آئین پر حملہ قرار دے دیا ہے۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے تارکین وطن کی شہریت سے متعلق بھارت کے متنازع بل کی منظوری پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منظور کردہ متنازع بل بھارتی آئین پر حملہ ہے۔ راہول گاندھی کا سٹیزن شپ ترمیمی بل پر کہنا ہے کہ اس بل کی حمایت کرنے والا ہر شخص بھارتی قوم کی بنیادوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ دوسری جانب حیدر آباد دکن سے تعلق رکھنے والے بھارتی پارلیمنٹ کے شعلہ بیان مقرر اسد الدین اویسی نے بھی سٹیزن شپ ترمیمی بل کی مذمت کرتے ہوئے گذشتہ روز مسودے کی کاپیاں پارلیمنٹ میں پھاڑ ڈالیں تھی۔

کانگریسی رہنما اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے بھی لوک سبھا میں متنازع بل کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ سٹیزن شپ ترمیمی بل کی منظوری محمد علی جناح کی گاندھی کے مقابلے میں فتح ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی حکومت کے پیش کردہ بل کا مقصد سٹیزن شپ بل 1955ء میں تبدیلی کرنا ہے، جس کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے ان غیر قانونی، غیر مسلم شہریوں کو بھارتی شہریت دینا ہے، جو 31 دسمبر 2014ء یا اس سے قبل بھارت آگئے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 831953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش