QR CodeQR Code

وفاقی وزراء کی اکثریت کی مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی مخالفت

10 Dec 2019 20:45

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی مخالفت کی، انہوں نے کہا کہ حکومت کسی صورت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالے۔ وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد وزراء نے بھی فیصل واوڈا کی رائے سے اتفاق کیا۔


اسلام ٹائمز۔ کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم سمیت متعدد وزرا نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں دیگر امور کے علاوہ مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی اجازت کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی مخالفت کی، انہوں نے کہا کہ حکومت کسی صورت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالے۔ وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد وزراء نے بھی فیصل واوڈا کی رائے سے اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 831957

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831957/وفاقی-وزراء-کی-اکثریت-مریم-نواز-بیرون-ملک-جانے-اجازت-دینے-مخالفت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org