QR CodeQR Code

بٹگرام، بیٹا بھرتی نہ ہونے پر سابق نائب قاصد نے سکول کو تالے لگا دیئے

10 Dec 2019 20:44

سکول کے ایک استاد نے میڈیا کو بتایا کہ جب وہ صبح سکول پہنچا تو طلباء اور اساتذہ سکول کے مین گیٹ کے باہر کھڑے تھے، جبکہ سکول کے مین گیٹ کو تالے لگے ہوئے تھے، 10 بجے کے قریب بچوں کو واپس گھر بھیج دیا اور خود دیگر اساتذہ کے ساتھ سکول کے اوقات ختم ہونے تک وہیں موجود رہے۔


اسلام ٹائمز۔ بٹگرام میں سن کوٹہ کے تحت بیٹا بھرتی نہ ہونے پر سابق نائب قاصد نے سکول کے گیٹ کو تالے لگا دیئے۔ گورنمنٹ ہائی سکول اشاڑ بن تحصیل الائی کے سابقہ نائب قاصد نے سن کوٹہ کے تحت بیٹے کے بھرتی نہ ہونے پر سکول کے مین گیٹ اور کلاس روم کے دروازوں کو تالے لگا دیئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فزیر گل نے کہا کہ وہ جی ایچ ایس اشاڑ بن میں نائب قاصد تھا اور وہ جون 2018ء میں ریٹائرڈ ہوچکا ہے، اس نے سکول کی عمارت کی تعمیر کیلئے زمین بھی دی ہے لیکن محکمہ تعلیم نے بھرتی کے دوران سن کوٹہ کو نظرانداز کرتے ہوئے کسی دوسرے فرد کو سیاسی وابستگی پر بھرتی کرلیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ریکروٹمنٹ کمیٹی نے اس کے بیٹے کو انٹرویو کیلئے بھی بلایا تھا لیکن بعد میں اس کو بھرتی نہیں کیا گیا۔ اسی سکول کے ایک استاد نے میڈیا کو بتایا کہ جب وہ صبح سکول پہنچا تو طلباء اور اساتذہ سکول کے مین گیٹ کے باہر کھڑے تھے، جبکہ سکول کے مین گیٹ کو تالے لگے ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دیگر اساتذہ اور بچوں سمیت سکول کے مین گیٹ کے باہر سڑک پر انتظار کرتے رہے لیکن بعدازاں 10 بجے کے قریب بچوں کو واپس گھر بھیج دیا اور خود دیگر اساتذہ کے ساتھ سکول کے اوقات ختم ہونے تک وہیں موجود رہے۔


خبر کا کوڈ: 831959

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831959/بٹگرام-بیٹا-بھرتی-نہ-ہونے-پر-سابق-نائب-قاصد-نے-سکول-کو-تالے-لگا-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org