0
Tuesday 10 Dec 2019 21:02

بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات رکوانے کیلئے اپیل تیار

بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات رکوانے کیلئے اپیل تیار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تحقیقات رکوانے کیلئے اپیل تیار کر لی ہے جو رواں ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شمائل بٹ کا کہنا تھا کہ اپیل دائر کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ ہم احتساب نہیں چاہتے، بی آر ٹی منصوبے سے متعلق تحقیقات کے احکامات پہلے بھی سپریم کورٹ روک چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں لیکن اس موقع پر تحقیقات سے معاملہ کسی اور طرف چلا جائے گا۔ شمائل بٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپیل تیار کر لی ہے جلد سپریم کورٹ کی پشاور رجسٹری میں دائر کریں گے، اپیل دائر کر دی جائے تو سب کو معلوم ہو جائے گا کہ کیا موقف اختیار کیا گیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے چند روز پہلے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے بارے میں دائر پیٹیشن پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے کہا گیا ہے کہ وہ 45 روز میں اس منصوبے کی انکوائری مکمل کرے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔ خیال رہے کہ 5 ستمبر 2018ء کو اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمٰی کے تین رکنی بینچ نے خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا جس میں نیب کو مذکورہ منصوبے کی تحقیقات کا اختیار دیا گیا تھا۔ پشاور ہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء امان اللہ حقانی کی درخواست پر فیصلہ دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 831966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش