QR CodeQR Code

جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت کی مجلس شوریٰ کا اجلاس، مولانا فضل الرحمن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

10 Dec 2019 21:20

اجلاس میں جے یو آئی کے سینئر رہنما و امیر ضلع مانسہرہ مفتی کفایت اللہ پر کئے جانے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی و کے پی کے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ واقعے کے حقیقی کرداروں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت کی مجلس شوریٰ کا اجلاس ضلعی امیر حاجی جمعہ خان کی صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلگت شہر، تحصیل جگلوٹ اور تحصیل گلگت سے اراکین مجلس شوریٰ کے علاوہ صوبائی امیر مولانا عطاء اللہ شہاب، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری مولانا نثار احمد، صوبائی ناظم اطلاعات مولانا عبد اللہ احمد، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عابد اقبال، صوبائی سالار مولانا دلدار عزیزی، ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ عنایت اللہ، تحصیل گلگت کے امیر مولانا مشتاق احمد، تحصیل جگلوٹ کے امیر مولانا مصعب ملک نے شرکت کی۔ اجلاس میں جی بی کے سیاسی معاملات میں وفاقی ذمہ داران کی مداخلت کی پرزور مذمت کی گئی جبکہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں جے یو آئی کے سینئر رہنما و امیر ضلع مانسہرہ مفتی کفایت اللہ پر کئے جانے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی و کے پی کے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ واقعے کے حقیقی کرداروں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 831972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831972/جمعیت-علماء-اسلام-ضلع-گلگت-کی-مجلس-شوری-کا-اجلاس-مولانا-فضل-الرحمن-قیادت-پر-اعتماد-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org