QR CodeQR Code

حکومت کا نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

10 Dec 2019 21:40

وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور وفاقی حکومت نے نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور وفاقی حکومت نے نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لندن میں علاج کے لئے مقیم نواز شریف کی صحت سے متعلق تذکرہ کرتے ہوئے بریفنگ دی گئی کہ پاکستانی ہائی کمیشن کو نواز شریف کی کوئی میڈیکل رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو سپریم کورٹ جانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے میں دو ہفتے رہ گئے ہیں، ضمانت کی مدت ختم ہونے پر نواز شریف کو وطن واپسی یقینی بنانے کی درخواست دائر کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 831973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831973/حکومت-کا-نواز-شریف-کی-وطن-واپسی-کے-لیے-سپریم-کورٹ-سے-رجوع-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org