QR CodeQR Code

قومی اسمبلی میں متنازع بھارتی شہریت بل کے خلاف قرارداد منظور

10 Dec 2019 21:57

قرارداد وفاقی وزیر شیریں مزاری نے پیش کی، جسے قومی اسمبلی نے متفقہ قرارداد مذمت کے طور پر منظور کر لیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کا اقدام انسانی حقوق کے خلاف ہے یہ بل فوری طور پر واپس لیا جائے۔ واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا میں تارکین وطن کو بھارت کی شہریت دینے کا متنازع بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی لوک سبھا میں منظور کیے گئے متنازع شہریت بل کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں مودی سرکار کی جانب سے بھارتی لوک سبھا میں منظور کیے گئے متنازع شہریت بل کا معاملہ اٹھایا گیا، بل کی شدید مذمت کی گئی اور اس کے خلاف قرارداد بھی پیش کی گئی۔ قرارداد وفاقی وزیر شیریں مزاری نے پیش کی، جسے قومی اسمبلی نے متفقہ قرارداد مذمت کے طور پر منظور کر لیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کا اقدام انسانی حقوق کے خلاف ہے یہ بل فوری طور پر واپس لیا جائے۔ واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا میں تارکین وطن کو بھارت کی شہریت دینے کا متنازع بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے، جس کے تحت مسلمانوں کے علاوہ 6 مذاہب کے غیر قانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 831974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831974/قومی-اسمبلی-میں-متنازع-بھارتی-شہریت-بل-کے-خلاف-قرارداد-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org