0
Tuesday 10 Dec 2019 22:19

گذشتہ 5 سالوں میں گلگت و گرد و نواح میں غیرت کے نام پر 2 سو خواتین قتل ہوئیں، صوبائی وزیر تعمیرات کا انکشاف

گذشتہ 5 سالوں میں گلگت و گرد و نواح میں غیرت کے نام پر 2 سو خواتین قتل ہوئیں، صوبائی وزیر تعمیرات کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ پانچ برسوں میں گلگت اور مضافات میں غیرت کے نام پر 200 سے زائد خواتین کا قتل کیا گیا ہے۔ تمام انسانوں کے برابر حقوق ہیں اور دین اسلام نے بھی مرد و عورت کے برابر حقوق کی بات کی ہے۔ اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں کے عین مطابق خواتین کو بھی ان کے جائز حقوق دینا ہونگے۔ گلگت میں محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کو مقبو ضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے نام کیا گیا ہے۔ اس دن کا موضوع بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی و بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی رکھا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ چار ماہ سے کرفیو نافذ ہے اور غاصب انڈیا مظلوم کشمیری عوام پر مظالم ڈھاتے ہوئے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، جبکہ دنیا میں انسانی حقوق کے نام پر واویلا کرنے والی تنظیمیں بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو کہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت اور گرد و نواح کے علاقوں میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران دو سو سے زائد خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے اور یہ اقدام بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے زمرے میں شامل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں مردوں اور خواتین کے حقوق کے بارے میں تفصیلی ذکر ہے، لہذا خواتین کو معاشرے میں ان کا جائز مقام دینا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 831976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش