0
Tuesday 10 Dec 2019 22:37

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات کے شیڈول کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ صوبائی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی جانب سے منگل کو جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات جمعہ 20 دسمبر سے منگل 31 دسمبر تک ہوں اور اس دوران سندھ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے (اسکولز اور کالجز) بند رہیں گے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے منگل یکم جنوری بروز بدھ 2020ء سے دوبارہ کھل جائیں گے اور اسکولوں و کالجوں میں تدریسی عمل ایک بار پھر شروع ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 831983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش