0
Tuesday 10 Dec 2019 21:31

پی آئی اے اصلاحات کیوجہ سے ترقی کیجانب سے گامزن ہے، ائیر مارشل ارشد ملک

پی آئی اے اصلاحات کیوجہ سے ترقی کیجانب سے گامزن ہے، ائیر مارشل ارشد ملک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ ادارے میں اصلاحات کے عمل کی وجہ سے پی آئی اے ترقی کی جانب سے گامزن ہے، مسافروں کو جدید اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید اور رکنِ قومی اسمبلی علی اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک سے سینیٹر فیصل جاوید اور رکنِ قومی اسمبلی علی اعوان نے ملاقات کی۔ ائیر مارشل ارشد ملک نے دونوں شخصیات کو پی آئی اے میں اصلاحات کے عمل، مسافروں کو دی جانے والی سہولیات اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔

سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کو جدید اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر رہی ہے، پی آئی اے میں اصلاحات کے عمل کی وجہ سے ادارہ ترقی کی جانب سے گامزن ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پی آئی اے کی ترقی چاہتے ہیں اور اس کیلئے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی آئی اے کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نقصان پہنچایا گیا، لیکن اب حکومت کی کاوشوں سے پی آئی اے کا امیج دنیا بھر میں بہتر طور پر ابھر کر سامنے آرہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 831984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش