QR CodeQR Code

میرے پاس کسی ایس ایس پی کو لگانے یا ہٹانے کا کوئی اختیار نہیں، عمران اسماعیل

10 Dec 2019 22:50

جامشور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کوئی افسر اپنا کام دیانت داری سے نہیں کررہا تو اس کی بات وفاق تک پہنچا سکتا ہوں کیوں کہ وہ یہاں پر وفاق کا ملازم ہے، فیصلہ لینا وفاق کا کام ہے جس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے، یہ جو کچھ ہوا ہے اتنی بڑی چیز نہیں ہے کہ تماشہ لگایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کے الزام کا جواب دے دیا ہے۔ جامشور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میرے پاس کسی ایس ایس پی کو لگانے یا ہٹانے کا کوئی اختیار نہیں، اگر صوبے کو ضرورت ہے تو وہ وفاق سے بات کرے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی افسر اپنا کام دیانت داری سے نہیں کررہا تو اس کی بات وفاق تک پہنچا سکتا ہوں کیوں کہ وہ یہاں پر وفاق کا ملازم ہے، فیصلہ لینا وفاق کا کام ہے جس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے، یہ جو کچھ ہوا ہے اتنی بڑی چیز نہیں ہے کہ تماشہ لگایا جائے۔ یاد رہے کہ وفاق نے ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ کی خدمات واپس لیتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، تاہم سندھ حکومت نے ایس ایس پی عمرکوٹ کی خدمات واپس نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعجاز شیخ سندھ میں کام کرتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 831989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831989/میرے-پاس-کسی-ایس-پی-کو-لگانے-یا-ہٹانے-کا-کوئی-اختیار-نہیں-عمران-اسماعیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org