QR CodeQR Code

یمن پر صرف اکتوبر 2019ء میں 7 ہزار 600 حملے گئے ہیں، عالمی میڈیا

11 Dec 2019 03:05

یمنی ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ مازن الصوفی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے جارح ملک سعودی عرب پر صنعاء ایئرپورٹ کا محاصرہ ختم کرنے کیلئے ڈالا جانے والا دباؤ بھی اٹھا لیا ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کیلئے ایک انتہائی شرم کی بات ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمن پر مسلط کردہ جنگ میں جارح سعودی عرب کیطرف سے اکتوبر 2019ء کے صرف ایک ماہ کے دوران بیگناہ یمنی عوام پر 7 ہزار 600 حملے کئے گئے ہیں جن میں ہوائی حملوں کے علاوہ میزائل اور توپخانے کے حملے بھی شامل ہیں۔ عرب نیوز چینل مرآۃ الجزیرہ کے مطابق یمنی ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ مازن الصوفی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے جارح ملک سعودی عرب پر صنعاء ایئرپورٹ کا محاصرہ ختم کرنے کیلئے ڈالا جانے والا دباؤ بھی اٹھا لیا ہے۔

یمنی ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ مازن الصوفی کا کہنا تھا کہ بجائے اقوام متحدہ کے، اب بیرون ملک مقیم یمنی شہری صنعاء کی ایئرپورٹ کھلوانے کیلئے سعودی عرب پر دباؤ ڈال رہے ہیں جبکہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کیلئے ایک انتہائی شرم کی بات ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم و غیر مسلم بین الاقوامی انسانی حقوق کی 12 تنظیمیں سعودی عرب کیطرف سے صنعاء ایئرپورٹ کے ہوائی محاصرے کے خلاف آواز بلند کر رہی ہیں جن کے ہم شکرگزار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 832002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832002/یمن-پر-صرف-اکتوبر-2019ء-میں-7-ہزار-600-حملے-گئے-ہیں-عالمی-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org