0
Wednesday 11 Dec 2019 03:24
یمنی مسئلے کا حل عسکری کارروائی نہیں،

یمن سے 10 ہزار فوجی واپس بلا لئے ہیں، سوڈانی وزیر اعظم

یمن سے 10 ہزار فوجی واپس بلا لئے ہیں، سوڈانی وزیر اعظم
اسلام ٹائمز۔ سوڈانی وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے جنگ لڑنے والے 15 ہزار سوڈانی فوجیوں کی تعداد کم کر کے اب 5 ہزار کر دی گئی ہے۔ عبداللہ حمدوک کا کہنا تھا کہ یمن کے مسئلے کا حل عسکری کارروائی نہیں۔

واضح رہے کہ سوڈان کے سابق آمر عمرالبشیر کی حکومت کے دوران جارح سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں شامل ہو کر یمن کیخلاف جنگ لڑنے والے سوڈانی فوجیوں کی تعداد 15 ہزار تھی جن میں سے ہزاروں یمن کی سرزمین پر جنگ کا لقمہ بن چکے ہیں البتہ لگتا ایسا ہے کہ سوڈان کی نئی حکومت اس جنگ میں یمنی فوجیوں کی بڑھتی ہلاکتوں کے پیش نظر، یمن میں اپنا فوجی کردار کم کرنا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 832003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش