0
Wednesday 11 Dec 2019 07:37
ملک کو دشمن سے زیادہ آستین کے سانپوں سے خطرہ ہے

کشمیر پر حکمران بے ضمیری کا کفن اوڑھے ہوئے ہیں، سراج الحق

کشمیر پر حکمران بے ضمیری کا کفن اوڑھے ہوئے ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں اسلامی جمعیت طلباء کے زیر اہتمام میگا ایجوکیشن ایکسپو 2019ء کے موقع پر کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  جس نے کشمیر کیلئے پارلیمنٹ میں ٹیپو سلطان بننے کا اعلان کیا، وہ ٹیپو سلطان کشمیر کیلئے جمعہ کو اپنے دفتر کے باہر آدھے گھنٹے کے احتجاج اور کالی پٹی باندھنے کے سوا کچھ نہ کر سکا، کشمیر پر حکمران بے ضمیری کا کفن اوڑھے ہوئے ہیں، ملک کو دشمن سے زیادہ آستین کے سانپوں سے خطرہ ہے، ان کی بے وفائی سے 1971ء میں ملک دو لخت ہو گیا، انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھی کشمیریوں کے بہنے والے خون پر دنیا اندھی، گونگی اور بہری بنی ہوئی ہے، 22 دسمبر کو لاکھوں لوگ کشمیر مارچ کیلئے ڈی چوک آرہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیشہ سامراج کے ایجنٹ مسلط رہے، ماضی میں بھی انہوں نے ملک سے بے وفائی کی اور آج بھی ان کی وجہ سے ملک کو خطرات لاحق ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام 128 دنوں سے مقید ہیں، وادی جیل بن گئی ہے، 18 ہزار لوگ جیلوں میں ہیں، دوسری طرف اسلام آباد میں قبرستان جیسا سناٹا ہے، غرور کے نشے میں بے خبر حکومت اپنے انجام سے غافل ہے کشمیر پر موجودہ حکومت کی ایک ہی پالیسی ہے کہ کچھ نہیں کرنا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم سے وزراء تک کسی کے بچے سرکاری اداروں میں نہیں پڑھتے، تعلیمی ترقی کے نمائشی دعوے ہیں، تعلیمی بجٹ میں کمی کردی گئی ہے، تعلیم کو عالمی این جی اوز کے حوالے کر دیاگیا ہے، وہی نصاب بنا رہی ہیں، پارلیمنٹ میں لوگ صلاحیت اور خدمت کی بنیاد پر نہیں آتے، وہاں سارے جاگیرداروں، سرمایہ داروں، ٹھیکیداروں کے بیٹے بیٹھے ہیں۔ کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود، بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبد الباسط اور نوید بابر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 832020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش