QR CodeQR Code

امریکا، فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد ہلاک

11 Dec 2019 09:37

ریاست نیوجرسی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 شہری ہلاک ہو گئے، سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 شہری ہلاک ہو گئے، سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار قتل کی تفتیش کے سلسلے میں دو افراد سے پوچھ گچھ کے لئے پہنچا، انہوں نے پولیس اہلکار کے سر میں گولی ماری اور فرار ہو گئے۔ بعد اذاں حملہ آور گاڑی میں فرار ہونے کے بعد ایک دکان میں داخل ہو گئے، جہاں سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دونوں ہلاک ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 شہری بھی مارے گئے۔


خبر کا کوڈ: 832034

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832034/امریکا-فائرنگ-کے-واقعے-میں-6-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org