QR CodeQR Code

خطے کے امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، قاسم سوری

11 Dec 2019 11:35

یونیورسل پیس فیڈریشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ تصفیہ طلب مسئلہ ہے اور خطے کے پائیدار امن کے لیے اس مسئلہ کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد حل ناگزیر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ تصفیہ طلب مسئلہ ہے اور خطے کے پائیدار امن کے لیے اس مسئلہ کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد حل ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسل پیس فیڈریشن (یو پی ایف) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اُن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 832058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832058/خطے-کے-امن-کیلئے-مسئلہ-کشمیر-کا-حل-ناگزیر-ہے-قاسم-سوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org