QR CodeQR Code

پشاور میں نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

11 Dec 2019 11:46

سول ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو متعدد بار پشاور ائیرپورٹ کے اطراف گندگی سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کچرا نہ اٹھانے کے باعث پشاور ائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 6 واقعات رونما ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سے پشاور پہنچنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ پرواز ای آر 550 کی لینڈنگ سے پہلے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کے دائیں انجن کو نقصان پہنچا، تاہم کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرا لیا۔ پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔ پشاور سے کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ای آر 551 منسوخ کر دی گئی ہے۔ پرواز ٹھیک ہوتے ہی کل کراچی کیلئے روانہ کر دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو متعدد بار پشاور ائیرپورٹ کے اطراف گندگی سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کچرا نہ اٹھانے کے باعث پشاور ائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 6 واقعات رونما ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 832060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832060/پشاور-میں-نجی-ایئرلائن-کی-پرواز-حادثے-سے-بال-بچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org