0
Wednesday 11 Dec 2019 13:27

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آپریشنل مصروفیات کی وجہ سے پشاور روانہ ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی پریس کانفرنس ملتوی ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرِ صدارت پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔ کور کمانڈر کانفرنس میں ملکی سلامتی کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں کا اعلان اور دیگر تفصیلات سے آج سہہ پہر 3 بجے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کرنا تھا، تاہم ان کی مصروفیت کی وجہ سے یہ پریس کانفرنس اب ملتوی کر دی گئی ہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس کل صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوئی تھی جو شام تک جاری رہی، 7 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس اہم کور کمانڈرز کانفرنس کی روایت کے برعکس پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 832077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش