QR CodeQR Code

مسلمان مخالف بل منظور ہوا تو بھارتی قیات پر پابندی کا مطالبہ ہو گا، یو ایس سی آئی آر ایف

11 Dec 2019 13:34

امریکی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ شہریت کا ترمیمی بل دراصل مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر خارج کرنا ہے اور بل ایک قانونی طریقہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی فیڈرل ایجنسی کے ساتھ منسلک بین الاقوامی مذہبی آزادی پر کمیشن (یو ایس سی آئی آر ایف) نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی ایوان زیریں (لوک سبھا) اور سینیٹ (راجیہ سبھا) سے متنازع شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) منظور ہوا تو بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ اور دیگر اہم قیادت کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ لوک سبھا نے 80 کے مقابلے میں 311 ووٹوں سے متنازع بل منظور کرلیا ہے۔ یو ایس سی آئی آر ایف نے باضابطہ طور پر ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 'کمیشن کو شہریت (ترمیمی) بل (سی اے بی) کی منظوری پر سخت تشویش ہےاور بل مذہب کی بنیاد پر ہے۔ کمیشن کے بیان میں امریکی پابندیوں کے بارے میں امیت شاہ کا بھی ذکر کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا 'اگر بل دونوں ایوانوں میں سے منظور ہو جاتا ہے امریکا کی حکومت کو بھارتی وزیر داخلہ اور دیگر اہم قیادت کے خلاف پابندیوں پر غور کرنا چاہیے'۔

امریکی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ 'شہریت کا ترمیمی بل دراصل مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر خارج کرنا ہے اور بل ایک قانونی طریقہ ہے'۔ بھارت کی ہندو انتہا پرست حکومت کے اس اقدام سے آگاہ کرتے ہوئے کمیشن نے متنبہ کیا کہ 'متنازع بل غلط سمت میں ایک خطرناک عمل ہے، یہ بھارت کے سیکولر نظریے اور آئین کی بھرپور تاریخ کے خلاف ہے جو قانون کے سامنے کسی عقیدے یا برابری کی ضمانت نہیں دیتا۔


خبر کا کوڈ: 832081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832081/مسلمان-مخالف-بل-منظور-ہوا-بھارتی-قیات-پر-پابندی-کا-مطالبہ-ہو-گا-یو-ایس-سی-آئی-آر-ایف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org