QR CodeQR Code

شامی افواج نے سوچی معاہدے کے تحت M-4 ہائی وے کا کنٹرول سنبھال لیا

11 Dec 2019 14:05

اس شاہراہ کی اہمیت کی خاطر ترک فوج اور بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے اسی شاہراہ کے اطراف مورچہ بندی کر رکھی ہے جبکہ اب سوچی معاہدے کے تحت روسی فورسز کے تعاون سے شامی افواج کو یہ علاقے اپنے کنٹرول میں واپس لینے ہیں جس پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شامی افواج نے حال ہی میں طے پانے والے سوچی معاہدے کے مطابق شام کے شمالی علاقوں میں واقع اہم شہروں "تل تمر" اور "عین عیسی" کے درمیان واقع شاہراہ M-4 کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 22 اکتوبر 2019ء کو طے پانے والے سوچی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے جبکہ مقامی اخباروں کا لکھنا ہے کہ سوچی معاہدے کے مطابق عنقریب ہی شامی فورسز حلب-حسکہ بین الاقوامی شاہراہ کا کنٹرول بھی سنبھال لیں گی۔

واضح رہے کہ شام کے شمالی علاقوں میں واقع M-4 شاہراہ کی اہمیت اس لئے بڑھ جاتی ہے کہ یہ شاہراہ حلب کو "قامشلی" شہر کے ذریعے عراق کیساتھ ملاتی ہے جبکہ یہی شاہراہ "تل تمر" کو "عین عیسی" اور بہت سے دوسرے اہم رستوں کیساتھ بھی ملاتی ہے۔ عرب اخبار الوطن کی رپورٹ کے مطابق اس شاہراہ کی اہمیت کی خاطر ترک فوج اور بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے اسی شاہراہ کے اطراف مورچہ بندی کر رکھی ہے جبکہ اب سوچی معاہدے کے تحت روسی فورسز کے تعاون سے شامی افواج کو یہ علاقہ اپنے کنٹرول میں واپس لینا ہے جس پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔

دوسری طرف ترک افواج اور آزاد ڈیموکرٹک فورسز نے بھی تل تمر- عین عیسی انٹرنیشنل ہائی وے سے عقب نشینی شروع کر دی ہے جس کا آغاز اس شاہراہ پر روس-ترک مشترکہ فوجی گشت کیساتھ ہی ہو گیا تھا جبکہ یہ مشترکہ فوجی گشت سوچی معاہدے کے طے پانے کے 10 روز بعد سے تاحال جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 832084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832084/شامی-افواج-نے-سوچی-معاہدے-کے-تحت-m-4-ہائی-وے-کا-کنٹرول-سنبھال-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org