0
Wednesday 11 Dec 2019 14:07

تحریکِ اہلحدیث کے سربراہ اور داماد پراسرار طور پر لاپتہ

تحریکِ اہلحدیث کے سربراہ اور داماد پراسرار طور پر لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ تحریکِ اہلحدیث پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جامع مسجد بیت الحمد کے امام و خطیب مولانا محمد شریف حصاروی اور ان کے داماد متین مبینہ پولیس حراست میں لیے جانے کے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پراسرار طور پر لاپتہ ہیں۔ مولانا محمد شریف حصاروی کے داماد عبدالباسط کے مطابق متعدد پولیس موبائلز میں سوار باوردی اہلکار اور 3 کاروں میں سادہ لباس افراد 5 دسمبر کو علی الصباح نمازِ فجر سے قبل کورنگی نمبر 3 سیکٹر 2/ 34 میں واقع مرکزی جامع مسجد بیت الحمد اہل حدیث کے باہر آئے اور نمازِ فجر کی تیاری میں مصروف امام و خطیب محمد شریف ہزاروی اور ان کے داماد متین کو کچھ معلومات لینے کے حوالے سے باہر بلوایا۔ یہ اہلکار دونوں افراد کو سرکاری گاڑیوں میں بٹھا کر ساتھ لے گئے، جب ان اہلکاروں کو مسجد میں بیٹھ کر معلومات لینے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ فکر نہ کریں، انہیں واپس پہنچا جائیں گے۔
عبدالباسط کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس روز دوپہر تک اپنے سسر کی واپسی کا انتظار کیا مگر جب وہ واپس نہیں آئے تو انہوں نے کورنگی تھانے میں اس واقعے کی اطلاع دی۔ عبدالباسط کے مطابق کورنگی پولیس نے لاعلمی ظاہر کی جس پر انہوں نے تھانے میں درخواست دے دی ہے۔ اہلِ خانہ کے مطابق انہوں نے آئی جی سندھ سمیت متعلقہ پولیس افسران کے پاس درخواستیں جمع کرائی ہیں، دیگر اداروں سے بھی معلومات کی ہیں مگر ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود مولانا شریف حصاروی اور داماد کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللّٰہ چاچڑ نے اس بارے میں استفسار پر لاعلمی ظاہر کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی انکوائری کرا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 832086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش