QR CodeQR Code

لوڈشیڈنگ کا حل، گلگت میں 100 اور 200 واٹ کے بلب کی خرید و فروخت پر پابندی

11 Dec 2019 15:21

دفعہ 144 کے تحت شہر میں بھاری برقی آلات کے استعمال پر پابندی ہوگی جبکہ ہیٹر، راڈ اور ایک سو سے زائد واٹ کے بلب کی خرید و فروخت بھی ممنوع قرار دیدی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت ریجن میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کا انتظامیہ نے انوکھا حل نکال لیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے شہر بھر میں 100 اور 200 واٹ کے بلب کی خرید و فروخت پر بابندی عائد کر دی۔ دفعہ 144 کے تحت شہر میں بھاری برقی آلات کے استعمال پر پابندی ہوگی جبکہ ہیٹر، راڈ اور ایک سو سے زائد واٹ کے بلب کی خرید و فروخت بھی ممنوع قرار دیدی گئی ہے۔ دوسری جانب گلگت، غذر، ہنزہ، نگر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 832091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832091/لوڈشیڈنگ-کا-حل-گلگت-میں-100-اور-200-واٹ-کے-بلب-کی-خرید-فروخت-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org