QR CodeQR Code

لاہور، احتساب عدالت نے شہباز شریف کی جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم دیدیا

11 Dec 2019 15:58

عدالتی فیصلے میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالتی حکم میں منجمد کی جانیوالی جائیدادوں میں شہباز شریف کی ماڈل ٹاﺅن کی دونوں رہائشگاہوں سمیت دیگر علاقوں میں جائیدادیں بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور اہلخانہ کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ احتساب عدالت نے نیب کی شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کی جائیدادیں منجمد کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ عدالتی فیصلے میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالتی حکم میں منجمد کی جانیوالی جائیدادوں میں شہباز شریف کی ماڈل ٹاﺅن کی دونوں رہائشگاہوں سمیت دیگر علاقوں میں جائیدادیں بھی شامل ہیں۔ گزشتہ روز احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف خاندان کے اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی، نیب کی جانب سے جائیداد منجمد کرنے سے متعلق ریکارڈ عدالت میں جمع کرایا گیا تھا۔ عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت دیگر افراد کی جائیداد منجمد کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 832096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832096/لاہور-احتساب-عدالت-نے-شہباز-شریف-کی-جائیدادیں-منجمد-کرنے-کا-حکم-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org