0
Wednesday 11 Dec 2019 16:02

2020ء خطرناک سال ہے، بہت سی تبدیلیاں رونما ہوں گی، منظور وسان

2020ء خطرناک سال ہے، بہت سی تبدیلیاں رونما ہوں گی، منظور وسان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے نئے سال میں تبدیلی کے سورج کا خواب دیکھ لیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 2020ء میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوں گی، نواز شریف ملک ضرور آئیں گے مگر ان کی واپسی جلد ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2020ء خطرناک سال ہے، ٹوئنٹی ٹوئنٹی ویسے بھی خطرناک ہوتا ہے، سال 2020ء میں بہت سی تبدیلیاں سامنے آئیں گی، بہت سے لوگ تبدیل اور بہت سے نئے لوگ آئیں گے۔ نواز شریف کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی جلد ممکن نہیں مگر وہ واپس ضرور آئیں گے، وہ 2020ء میں وطن واپس آئیں گے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کا کیس سندھ کا ہے، وہ جلدی باہر جانے کیلئے تیار نہیں، سندھ میں کیس کا منتقل ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کی طبیعت حقیقتاً خراب ہے، ایک کو ریلیف دیا ہے تو اوروں کو بھی ملنا چاہیئے۔ قبل ازیں منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منظور وسان کے خلاف تحقیقات مکمل کرلیں اور ریفرنس منظوری کیلئے نیب ہیڈکوارٹرز بھیج دیا گیا ہے۔ اس موقع پر عدالت نے پیش رفت رپورٹ 12 فروری کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 832098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش