0
Wednesday 11 Dec 2019 19:16

وکلا اپنی صفوں میں موجود شرپسند عناصر کی نشاندہی کریں، علامہ اسدی

وکلا اپنی صفوں میں موجود شرپسند عناصر کی نشاندہی کریں، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں توڑ پھوڑ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند افراد کے غیر سنجیدہ عمل کی وجہ سے پوری وکلا برادری کیخلاف انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا قانونی شکنی ایک مجرمانہ فعل ہے جس کی اجازت کسی کو حاصل نہیں، ہسپتال جیسے حساس مقام پر اس طرح کی ہنگامہ آرائی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتی ہے جس کی تلافی کسی طور ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات منظر عام پر آ چکے ہیں، جس سے وکلا کی نیک نامی کسی حد تک متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ قانون و انصاف کی سربلندی کیلئے علم اٹھانے والے کبھی قانون شکن نہیں ہو سکتے۔ وکلا کو چاہیے کہ وہ اپنی صفوں میں موجود ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو وکلا کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پی آئی سی میں رونما ہونیوالا واقعہ ایک انتہائی خطرناک عمل ہے جس کے محرکات پر غور کرنے کی ضرورت ہے، کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، واقعہ کی اعلی سطح تحقیقات ہونی چاہیئے اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 832117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش