0
Wednesday 11 Dec 2019 19:40

وکلاء اور ڈاکٹروں کی لڑائی میں مریض پس رہے ہیں، اعجاز ہاشمی

وکلاء اور ڈاکٹروں کی لڑائی میں مریض پس رہے ہیں، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے پی آئی سی میں وکلاء اور ڈاکٹروں کی لڑائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریض پس کر رہ گئے ہیں، وکلا نے دہشتگردی کا مظاہرہ کیا ہے، ملزموں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، یہ پڑھے لکھے انسان ہیں یا جانور ہیں۔ چودھری اعتزاز احسن، عابد حسن منٹو، حامد خان، لطیف کھوسہ قوم کو بتائیں، کیا وکلا ایسے ہوتے ہیں۔ وزیر صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر تشدد اور پولیس گاڑیوں کو نذرآتش کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، قانون کا احترام نہ کیا گیا تو ملک میں انارکی کا راج ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی سی میں ہونیوالے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ وکلاء نے ججز بحالی تحریک بھی چلائی مگر کوئی بدتمیزی کا واقعہ رونما نہیں ہوا اور نہ ہی تشدد کیا گیا۔ ہسپتالوں پر حملہ آوروں نے مریضوں کی زندگیوں سے کھیلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وکیل اور ڈاکٹر کی ذاتی لڑائی کا تشدد کی شکل اختیار کر جانا انتہائی افسوسناک اور بداخلاقی کا واقعہ ہے۔ دو افراد کے درمیان لڑائی ایسا مسئلہ نہیں تھا جو کہ حل نہ ہو سکتا تھا۔ دل کے ہسپتال میں پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے حملہ آور وکلاء کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت امن قائم نہیں رکھ سکتی تو مستعفی ہو جائے، ملک انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 832118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش