0
Wednesday 11 Dec 2019 21:16

جی بی حکومت عدالتی معاملات میں بے جا مداخلت کر رہی ہے، غلام عباس

جی بی حکومت عدالتی معاملات میں بے جا مداخلت کر رہی ہے، غلام عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات غلام عباس نے کہا ہے کہ جی بی حکومت عدالتی معاملات میں بیجا مداخلت کر رہی ہے۔ وکلاء برادری کے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ عدالت حکومتی ہٹ دھرمی کیخلاف ایکشن لیکر رول آف لاء کو یقینی بنائے۔ اپنے ایک بیان میں غلام عباس کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے من پسند سفارشی پراسکیوٹرز کو مستقل کرنے کیلئے عدالتی احکامات کو بھی نظر انداز کر رہی ہے۔ تمام خالی پوسٹوں کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر کر کے وکلاء برادری میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کرے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موجودہ حکومت کے دور میں میرٹ پامالی کی بدترین مثالیں رقم کر دی گئی ہیں، آج نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ گریڈ ون بھرتی ہونے کیلئے ضروری ہے کہ وہ کسی حکومتی وزیر مشیر کا رشتہ دار ہو۔ اہل اور حقدار پڑھے لکھے افراد کو دیوار سے لگایا جارہا ہے جبکہ سفارشی بنیادوں پر ملازمتیں بندربانٹ کی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے پڑھے لکھے جوان مایوسی کا شکار ہیں۔ نوجوانوں میں مایوسی اس حد تک جا چکی ہے کہ کئی غریب گھرانوں کے اہل افراد نے ٹیسٹ انٹرویو میں حصہ لینا بھی بند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ پوسٹوں پر کام کرنے والے آفیسران بھی ریاست سے زیادہ حکومت کی وفاداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ایسی صورت حال میں عوام کا آخری سہارا عدالتیں ہیں، اگر عدالتوں کو بھی حکومت بائی پاس کرے تو غریبوں کا یہ سہارا بھی چھن جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 832138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش