0
Wednesday 11 Dec 2019 21:15

تحریک لبیک پہ قائم مقدمات فی الفور ختم کئے جائیں، حفیظ علوی

تحریک لبیک پہ قائم مقدمات فی الفور ختم کئے جائیں، حفیظ علوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے رکن محمد حفیظ علوی نے کہا ہے کہ میڈیا میں تحریک لبیک کا جو بلیک آؤٹ کیا گیا ہے، اس کی کیا وجوہات ہیں، عوام کے سامنے لائی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے اور تحریک سے متعلق میڈیا پر چلنے والی منفی خبروں کی اشاعت بند کی جائے۔ تحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن آف پاکستان سے باقاعدہ رجسٹرڈ ہے، تحریک لبیک پاکستان پر جو ناجائز پابندیاں عائد ہیں ان کو ختم کیا جائے بصورت دیگر جماعت کو بلیک آؤٹ کیوں کیا گیا ہے؟ اس کو عوام کے سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بحران سے نکالنے کیلئے مستقبل کی امید و اہل سیاسی پارٹی تحریک لبیک پاکستان ہے جبکہ اس جماعت پر عائد تمام تر پابندیاں ناجائز ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ جماعت پر عائد پابندیوں کو فوری ختم کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دو ممبران کی کمی اور چیف الیکشن کمیشنر کے جانے پر جو خلا پیدا ہو چکا ہے اس کو فوری پر کیا جائے جبکہ پی ٹی آئی پر جو بیرون ممالک سے پارٹی فنڈنگ کا مقدمہ چل رہا ہے اس کا فیصلہ بھی جلدی کیا جائے اور پی ٹی آئی بیرون ممالک سے ہونے والی فنڈنگ اور اکاؤنٹس کو ظاہر کرے، تاکہ عوام میں پائے جانے والے شکوک کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے اس کے علاوہ حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پولیس کی مدعیت میں تحریک لبیک پر جو مقدمات چل رہے ہیں انکو بھی خارج کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 832140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش