0
Wednesday 11 Dec 2019 21:30

وکلاء اور ڈاکٹرز کو گتھم گتھا دیکھ کر سر شرم سے جھک گیا، علامہ اقتدار نقوی 

وکلاء اور ڈاکٹرز کو گتھم گتھا دیکھ کر سر شرم سے جھک گیا، علامہ اقتدار نقوی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی اور صوبائی ترجمان ثقلین نے لاہور ہسپتال واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوسائٹی کے انتہائی تعلیم یافتہ طبقات وکلا اور ڈاکٹرز کو گتھم گتھا دیکھ کر سر شرم سے جھک گئے، اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں گروہی غنڈہ گردی اور لاقانونیت ناقابل معافی ہے، کسی طبقے کو بھی گینگ اپ ہو کر قانون کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ وکلا اور ڈاکٹرز کی لڑائی ملکی تاریخ کا ایک سیاہ واقعہ ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، کسی مہذب ملک میں کوئی طبقہ ہسپتال پر حملہ آور نہیں ہوتا۔ اس واقعہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی اس دھینگا مشتی کا حصہ بننے والے کسی فرد کو بھی معافی نہیں ملنی چاہیے، کیا یہ اخلاقیات اور قانونی اقدار ہیں کہ کسی کے خلاف کوئی شکایت ہے تو اس پر جتھے کی صورت میں حملہ کر دیا جائے؟۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایک بااختیار جوڈیشل کمیشن بنائیں اور اس کمیشن کو جزا اور سزا کے مکمل اختیارات دئیے جائیں، جس نے بھی تجاوز کیا ہے اس کی نسلوں پر بھی وہ پروفیشن بین ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی سی کا گیٹ توڑا گیا، املاک کو نقصان پہنچایا گیا، گاڑیاں جلائی گئیں، مریضوں کے علاج معالجہ کو بزور طاقت روکا گیا یہ سب شرمناک، قابل مذمت اور قابل گرفت ہے۔
خبر کا کوڈ : 832142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش