0
Wednesday 11 Dec 2019 21:36

مسئلہ کشمیر پر امریکہ اور برطانیہ سے امیدیں لگانے کے بجائے اللہ پر بھروسہ کریں، سراج الحق 

مسئلہ کشمیر پر امریکہ اور برطانیہ سے امیدیں لگانے کے بجائے اللہ پر بھروسہ کریں، سراج الحق 
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر و سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ٹرمپ اور مودی نے اسلام کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا، اسلامی ممالک ہمارے ساتھ نہیں یہ ہماری سفارت کاری کی ناکامی ہے، پاکستان سفارتی محاذ پر جو کچھ کر سکتا تھا وہ نہیں کر رہا، کشمیر ہماری شہ رگ ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، 370اور 35A کے خاتمے کے بعد پاکستان کی فوج کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کشمیریوں کو بچانے کے لیے اپنی صلاحیتیں بروے کار لائے۔ امریکہ اور برطانیہ سے امیدیں لگانے کے بجائے اللہ پر بھروسہ کریں، کشمیر کا مسئلہ برطانیہ کا ہی پیدا کردہ ہے، حکومت پاکستان کے اندرونی معاملات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بیرون ممالک میں کشمیر کا مقدمہ پیش کرے، وزیراعظم کو وزرا اور میڈیا کے ذریعے مشورہ دیا کہ وہ تمام قومی اور کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد کشمیر پر روڈ میپ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت کی مشاورت کی روشنی میں 22دسمبر کو لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، سید علی گیلانی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھا کہ آپ کب ہمارا ساتھ دیں گے، کیا لاشوں کو دفنانے کے لیے آئیں گے؟۔

 
خبر کا کوڈ : 832144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش