0
Wednesday 11 Dec 2019 21:46

جنید حفیظ ایک تصدیق شدہ گستاخ رسول (ص) ہے، 295-C کے تحت اسے کیفر کردار تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے، مذہبی رہنما 

جنید حفیظ ایک تصدیق شدہ گستاخ رسول (ص) ہے، 295-C کے تحت اسے کیفر کردار تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے، مذہبی رہنما 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات کنور محمد صدیق، جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے ضلعی امیر شیخ حافظ محمد عمر، معاویہ انصاری، جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے صوبائی رہنما علامہ خالد محمود ندیم، تحریک انصاف کے رہنما محمد یونس غازی، تحریک اسلامی کے رہنما بشارت عباس قریشی، تاجر اتحاد جنوبی پنجاب کے صدر سلطان محمود ملک نے دارالسلام دفتر جماعت اسلامی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جنید حفیظ ایک تصدیق شدہ گستاخ رسول (ص)ہے، 295-C کے تحت اسے کیفر کردار تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ معاملہ ناموس رسالت (ص) کے تحفظ کا ہے، ناموس رسالت (ص) کا تحفظ ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے، انہوں نے کہا کہ جنید حفیظ نے توہین رسالت (ص) کے قبیح جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کے خلاف تھانہ الپہ میں مقدمہ درج ہوا، مقدمہ کے گواہان کے بیانات قلم بند ہوچکے مقدمہ اب اپنے آخری مرحلے میں ہے، مقدمہ مذکورہ کی سماعت کے دوران کچھ قوتیں استعماری قوتوں کو خوش کرنے کی نیت سے جنید حفیظ کی حمایت کررہی ہیں، بین الاقوامی اسلام دشمن قوتوں کی جانب سے مختلف انداز میں دباو ڈالا جا رہا ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا لہذا اس ملک کے عوام حضور نبی کریم (ص)کی نا موس کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کو کیس کی حساسیت سے آگاہ کرچکے ہیں ہم واضع کرنا چاہتے ہیں کہ تحفظ رسالت (ص)کے کیس میں حکومت کسی قسم کا غیرملکی دباو قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ295-C کے ملزم جنید حفیظ کی پشت پناہی کرنے والوں کا تدارک کرے۔ ہم آئین کی حکمرانی و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اس لئے ملزم جنید حفیظ کے خلاف قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، قانون کے ذریعے ہی کیفرکردار تک پہنچانا چاہتے ہیں، حکومت بھی گستاخ رسول (ص) کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ 
خبر کا کوڈ : 832148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش