QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان رواں ماہ 4 ممالک کا دورہ کریں گے

11 Dec 2019 21:50

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے رواں ماہ بحرین، سوئٹزرلینڈ اور ملائشیا کا بھی دورہ کرنا ہے، جبکہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے رواں ماہ بحرین، سوئٹزرلینڈ اور ملائشیا کا بھی دورہ کرنا ہے، جبکہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 832151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832151/وزیراعظم-عمران-خان-رواں-ماہ-4-ممالک-کا-دورہ-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org