QR CodeQR Code

کرسمس کی چھٹیاں، لندن میں نواز شریف کے علاج کا معاملہ لٹک گیا

11 Dec 2019 22:01

شہباز شریف نے کہا کہ دماغ کو خون پہنچانے اور دل کی شریانوں کے حوالے سے ڈاکٹر سے وقت لیا جا رہا ہے، لیکن کرسمس کی چھٹیاں آرہی ہیں، اس لئے ان چھٹیوں کے بعد ہی ڈاکٹر سے وقت مل پائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کرسمس کی چھٹیوں کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف کو دماغ کو خون پہنچانے اور دل کی شریانوں کے حوالے سے ڈاکٹر سے وقت نہ مل سکا۔ لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بتایا کہ نواز شریف کا آج دوبارہ طبی معائنہ کیا گیا اور پلیٹ لیٹس کی تعداد جانچنے کے حوالے سے نواز شریف کے بلڈ ٹیسٹ لئے گئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دماغ کو خون پہنچانے اور دل کی شریانوں کے حوالے سے ڈاکٹر سے وقت لیا جا رہا ہے، لیکن کرسمس کی چھٹیاں آ رہی ہیں، اس لئے ان چھٹیوں کے بعد ہی ڈاکٹر سے وقت مل پائے گا۔ لاہور میں اسپتال پر وکلا کے دھاوے کے حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی آئی سی واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، جس میں بے گناہ مریضوں کی جان گئی ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیئے تھا، یہ حکومت کی بدترین غفلت ہے۔


خبر کا کوڈ: 832157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832157/کرسمس-کی-چھٹیاں-لندن-میں-نواز-شریف-کے-علاج-کا-معاملہ-لٹک-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org