0
Wednesday 11 Dec 2019 22:47

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اضافی فنڈز مانگ لئے

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اضافی فنڈز مانگ لئے
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے رواں مالی سال میں مکمل ہونے والے 11 ترقیاتی منصوبوں کے لئے حکومت سے اضافی فنڈز مانگ لئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ 11 منصوبے کی تکمیل کی مدت رواں مالی سال کی ہے اور ان منصوبوں کیلئے محکمے کو اضافی فنڈز درکار ہیں جس کے لئے حکومت سے درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جن منصوبہ جات کی مدت تکمیل رواں مالی سال ہے تو اسکو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے تاکہ مذکورہ منصوبے مزید التواء کا شکار نہ ہوں، محکمہ صحت نے بھی اسی پالیسی کے تحت ان منصوبوں کو رواں سال فنڈز کی فراہمی کے بعد مکمل کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ان میں سوات کی تحصیل مٹہ میں بی ایچ یو درمئی کی آر ایچ سی میں اپ گریڈیشن کے لئے 100ملین روپے، پیراپلیجک سینٹر حیات آباد میں وارڈز، آپریشن تھیٹر اور دو جم کیلئے 1813 ملین، ضلع نوشہرہ کی تین آر ایچ سیز مانکی شریف، ڈاگ اسماعیل خیل اور زیارت کاکا صاحب کی کیٹیگری اسپتالوں میں اپ گریڈیشن کے لئے 862 ملین، گومل میڈیکل کالج ڈی آئی خان کے دوسرے فیز 2645.83 ­لین، خیبر کالج آف ڈینٹسری پشاور میں دو لیکچر تھیٹرز، آڈیٹوریم، پراستو ڈونکس، ٹیوب ویل و اوور ہیڈ کیلئے  580.433 ملین روپے مانگے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 832167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش