QR CodeQR Code

افغانستان میں امریکی ایئربیس پر خودکش حملہ اور فائرنگ، خاتون ہلاک، 60 زخمی

11 Dec 2019 22:53

صوبہ پروان کے ضلع بگرام میں امریکا کی سب سے بڑی ایئر بیس سے منسلک زیر تعمیر اسپتال کی عمارت پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے بعد مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایئربیس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں امریکی ایئربیس سے منسلک زیر تعمیر اسپتال پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار  ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ پروان کے ضلع بگرام میں امریکا کی سب سے بڑی ایئر بیس سے منسلک زیر تعمیر اسپتال کی عمارت پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے بعد مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایئربیس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ امریکی ایئر بیس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مسلح افراد کو سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا رہا، زوردار دھماکے اور دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جب کہ 60 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 832168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832168/افغانستان-میں-امریکی-ایئربیس-پر-خودکش-حملہ-اور-فائرنگ-خاتون-ہلاک-60-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org