QR CodeQR Code

سعودی عرب اور یو اے ای سمیت مختلف خلیجی ممالک کا مشترکہ کرنسی لانیکا اعلان

11 Dec 2019 23:11

عرب نیوز کے مطابق خلیجی کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور دیگر خلیجی ممالک اپنی اپنی کرنسی کا استعمال ترک کر دیں گے. مستقبل میں خلیجی ممالک کی کرنسی مشترکہ ہوگی، اعلامیے کے مطابق خلیجی ممالک 2025ء تک مشترکہ کرنسی اختیار کر لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اپنی اپنی کرنسی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، ریاض میں گذشتہ روز سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی 40ویں خلیجی سربراہ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ جس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے، خلیجی سربراہ کانفرنس میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ، امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح، عمان کے نائب وزیراعظم فہد بن محمد آل سعید اور قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی شریک ہوئے۔ عرب نیوز کے مطابق خلیجی کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور دیگر خلیجی ممالک اپنی اپنی کرنسی کا استعمال ترک کر دیں گے. مستقبل میں خلیجی ممالک کی کرنسی مشترکہ ہوگی، اعلامیے کے مطابق خلیجی ممالک 2025ء تک مشترکہ کرنسی اختیار کر لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 832171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832171/سعودی-عرب-اور-یو-اے-سمیت-مختلف-خلیجی-ممالک-کا-مشترکہ-کرنسی-لانیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org