0
Wednesday 11 Dec 2019 23:27

علامہ غلام حر شبیری کا وفد کے ہمراہ دورہ پاراچنار و ہنگو

علامہ غلام حر شبیری کا وفد کے ہمراہ دورہ پاراچنار و ہنگو
اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین علامہ غلام حُر شبیری، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء ملک اقرار حسین اور پروفیسر سردار کھوسہ پر مشتمل وفد نے پاراچنار اور ہنگو کا دورہ کیا اور علمائے کرام  سے ملاقاتیں کیں۔ پاراچنار میں وفد نے قائد شہید عارف حسین الحسینی کے مزار پر حاضری دی اور علامہ شجاع حسینی کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے بیٹے آقای سید علی سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ علاوہ ازیں وفد نے دورہ ہنگو کے دوران جامعہ العسکریہ کے مدیر اعلیٰ علامہ خورشید انور جوادی اور دیگر اساتذہ سے تفصیلی ملاقات کی اور ملک کے مجموعی حالات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے امت مسلمہ کے مابین وحدت و اخوت کی ضرورت پر زور دیا۔ علامہ حر شبیری نے کہا کہ امت مسلمہ کے تمام مسالک کو چاہیئے کہ وہ ہر طرح کے تعصبات کو بالائے طاق رکھ کر اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔ وفد نے جامع العسکریہ کے بانی، علامہ خورشید جوادی کے چچا علامہ شیخ جواد کی قبر پر بھی حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ علامہ خورشید جوادی نے مرحوم کی قومی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شیخ جواد ایک فعال، متحرک اور باعمل شخصیت تھے۔ ان کا فعل ان کے قول کی ہمیشہ تائید کرتا ہے۔ مرحوم کی مذہبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وفد نے اسوہ پبلک سکول کا بھی دورہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 832173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش