QR CodeQR Code

لبنانی علماء کیطرف سے بحرین میں اسرائیلی خاخام اعظم کی دعوت کی شدید مذمت

11 Dec 2019 23:30

لبنانی مسلم علماء کی تنظیم "مجمع العلماء المسلمین فی لبنان" کیطرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی دنیا اپنے درمیان کینسر کے مانند پیدا ہو جانے والی غاصب صیہونی رژیم کو اپنے اوپر ہرگز حاوی نہیں ہونے دے گی اور اگر اس غاصب رژیم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا نہ گیا تو یہ پورے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لے کر نیست و نابود کر دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ لبنانی علماء کی تنظیم کیطرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بحرین پر حاکم شاہی خاندان کیطرف سے اسرائیلی خاخام کی دعوت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لبنانی مسلم علماء کی تنظیم "مجمع العلماء المسلمین فی لبنان" نے اپنے بیان میں غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیساتھ سنچری ڈیل کے تحت عرب ممالک کے دوستانہ تعلقات استوار کئے جانے کی امریکی سازش کیطرف اشارہ کرتے ہوئے بحرین کے شاہی خاندان کیطرف سے اسرائیلی خاخام "شلوموعمار" کو بحرینی دارالحکومت میں دعوت کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

لبنانی مسلم علماء کی تنظیم "مجمع العلماء المسلمین فی لبنان" کیطرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی دنیا اپنے درمیان کینسر کے مانند پیدا ہو جانے والی غاصب صیہونی رژیم کو اپنے اوپر ہرگز حاوی نہیں ہونے دے گی اور اگر اس غاصب رژیم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا نہ گیا تو یہ پورے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لے کر نیست و نابود کر دے گی۔ واضح رہے کہ جاری ہفتے سوموار کے روز اسرائیلی خاخام اعظم شلوموعمار نے بحرینی شاہی خاندان کی دعوت پر بحرین کے دارالحکومت کا دورہ کر کے بحرینی بادشاہ کیساتھ ملاقات کی تھی جو تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد دورہ تھا۔


خبر کا کوڈ: 832174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832174/لبنانی-علماء-کیطرف-سے-بحرین-میں-اسرائیلی-خاخام-اعظم-کی-دعوت-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org