0
Wednesday 11 Dec 2019 23:43

دہشتگردی اور کرپشن نے معیشت کو غیر مستحکم کیا، ثروت اعجاز قادری

دہشتگردی اور کرپشن نے معیشت کو غیر مستحکم کیا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک میں انارکی، انتشار اور انتہاپسندی اور جرائم کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں، دہشتگردی نے معاشی طور پر پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا ہے، موجودہ حکمران دعوؤں اور زبانی جمع خرچ کے بجائے عوام کو ریلیف فراہم کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر سینئر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کو بحال کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، اہلسنت کی پہچان المدد یارسول اللہﷺ ہے، کارکنان عوام میں شعور بیدار کریں، اہلسنت کے تحفظ اور کھوئے ہوئے تشخص کو واپس لانے کیلئے ہر عاشق رسولؐ کو میدان میں آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور کرپشن نے معیشت کو غیر مستحکم کیا، 9 کروڑ سے زائد مظلوم غریب عوام حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں، حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ مرکوز کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرکے ہی جمہوریت کو مضبوط بنایا جا سکتاہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 832179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش