QR CodeQR Code

مسلمانوں کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیئے کہ القدس کا دفاع ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے

القدس پر ظلم ہوتا دیکھ کر خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں، رجب طیب اردوان

عالمی استعمار اپنی پالیسیوں پر چل رہا اور عالم اسلام اپنے اندرونی خلفشار میں الجھا ہوا ہے

11 Dec 2019 21:38

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سماجی امور سے متعلق وزارتی اجلاس سے خطاب میں ترک صدر اردوان نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام اپنے بعض اندرونی مسائل میں الجھا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترک صدر نے القدس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام اپنے بعض مسائل میں الجھا ہوا ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر آج تک کوئی اہم فیصلہ نہیں کراسکے۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ القدس کا دفاع مسلمانوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے، بعض اوقات جب ہم فلسطینیوں اور القدس پر ظلم ہوتا دیکھتے ہیں تو خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سماجی امور سے متعلق وزارتی اجلاس سے خطاب میں صدر اردوان نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام اپنے بعض اندرونی مسائل میں الجھا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وسائل اور توانائی ضائع ہو رہی ہے، ہم اپنے اپنے حجم اور تعداد کے باوجود عالمی سطح پر کوئی موثر فیصلہ نہیں کرا سکے ہیں۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ بعض اوقات جب ہم فلسطینیوں اور القدس پر ظلم ہوتا دیکھتے ہیں تو ہم خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں، عالمی استعمار اپنی پالیسیوں پر چل رہا ہے اور عالم اسلام اپنے اندرونی خلفشار میں الجھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیئے کہ القدس کا دفاع ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 832185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832185/القدس-پر-ظلم-ہوتا-دیکھ-کر-خود-کو-تنہا-محسوس-کرتے-ہیں-رجب-طیب-اردوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org