QR CodeQR Code

طبی بنیاد پر ضمانتوں کیلئے قانون نہیں بلکہ ڈاکٹروں کی میڈیکل رپورٹس دیکھی جاتی ہیں، راجہ عامر عباس

12 Dec 2019 07:28

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون نے کہا کہ ڈاکٹروں کی رپورٹ پر ہی نواز شریف کو کابینہ اور وزیر اعظم نے بھی بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت دی، چیئرمین نیب کو یہ اختیار ہے کہ وہ جسے اور جب چاہیں گرفتار کر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب راجہ عامر عباس نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتیں طبی بنیادوں پر ضمانت دینے کی پابند ہوتی ہیں یہاں قانون نہیں بلکہ ڈاکٹروں کی میڈیکل رپورٹس دیکھی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی رپورٹ پر ہی نواز شریف کو کابینہ اور وزیر اعظم نے بھی بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت دی۔ راجہ عامر عباس نے کہا کہ چیئرمین نیب کو یہ اختیار ہے کہ وہ جسے اور جب چاہیں گرفتار کر سکتے ہیں، نیب کے اپنے ادارے نے شکوک شبہات پیدا کر دیے ہیں۔ چیئرمین نیب کہتے ہیں ہوائیں بدل گئی ہیں کبھی کہتے ہیں اب فلاں کی باری ہے جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کئی وجوہات کی وجہ سے نیب پر اعتماد نہیں کرتی اور تحقیقات کے لیے ایک الگ کمیٹی بنا دی جاتی ہے۔ سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب راجہ عامر عباس نے کہا کہ عدالتوں کے سامنے جب بھی طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے درخواست آتی ہے تو عدالتیں پھر قانون کو نہیں بلکہ ڈاکٹروں کی رپورٹ کو دیکھتے ہیں اور اسی بنیاد پر ضمانت دی جاتی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 832194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832194/طبی-بنیاد-پر-ضمانتوں-کیلئے-قانون-نہیں-بلکہ-ڈاکٹروں-کی-میڈیکل-رپورٹس-دیکھی-جاتی-ہیں-راجہ-عامر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org