0
Thursday 12 Dec 2019 08:26

افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کی جائیگی، جنرل مارک ملی

افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کی جائیگی، جنرل مارک ملی
اسلام ٹائمز۔ امریکا افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد کو کم کرنے پر غور کررہا ہے۔ جس کے لئے حکام کئی طریقہ کار کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں سے لڑنے کے لئے امریکی فوجیوں کی تعداد کم کی جائیگی، تاہم انہوں نے حتمی تعداد نہیں بتائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اختیارات ہیں۔ اس وقت افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 13ہزار ہے جن میں سے 5 ہزار سیکورٹی سے متعلق آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ باقی اہلکار افغان سیکورٹی فورسز کی تربیت، مشورے اور مدد کے لئے نیٹو مشن کا حصہ ہیں۔ اس موقع پر امریکی سیکرٹری دفاع مارک ایسپر نے کہا کہ میں بھی چاہتا ہوں کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کی جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 832196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش