0
Thursday 12 Dec 2019 08:28

ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت برطانیہ سے مل کر کام کر سکتی ہے، پرویز الہٰی

ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت برطانیہ سے مل کر کام کر سکتی ہے، پرویز الہٰی
اسلام ٹائمز۔ ا سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان اور اتحادی جماعتیں مل کر پاکستان کو سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔ لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ سے برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر محترمہ آئیونا تھامس نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے عوامی رابطہ مہم کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو میں چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کیلئے باہمی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی اور دیگر ڈونر ایجنسیوں سے مل کر کام کر سکتی ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ عمران خان اور اتحادی جماعتیں مل کر پاکستان کو سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری نظام مضبوط ہو رہا ہے، حکومت کی پالیسیوں کے باعث انشا اللہ جلد ہی پاکستان کا مثبت امیج سامنے آئے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 832201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش