0
Thursday 12 Dec 2019 08:55

لاہور، وکلا کیخلاف پی آئی سی واقعہ کے 2 مقدمات درج کر لئے گئے

لاہور، وکلا کیخلاف پی آئی سی واقعہ کے 2 مقدمات درج کر لئے گئے
اسلام ٹائمز۔ پی آئی سی میں وکلاء گردی کیخلاف لاہور کے تھانہ شادمان میں 2 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ایک میں ڈاکٹرز اور دوسرے مقدمے میں پولیس مدعی بنی ہے۔ مقدمات 15 سے زائد نامزد اور 250 سے زائد نامعلوم وکلاء کیخلاف درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات میں دہشتگردی، اقدامات قتل، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ گزشتہ روز پی آئی سی دن بھر میدان جنگ بنا رہا۔ مقدمات میں ڈاکٹرز اور عملے پر تشدد، مریضوں کی جان جانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وکلاء نے ہسپتال میں کروڑوں روپے کی مشینری کو نقصان پہچایا، عملے پر تشدد کیا، ہوائی فائرنگ کی اور پولیس وین بھی نذرآتش کر دی۔
 
خبر کا کوڈ : 832213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش