QR CodeQR Code

لاہور، وکلا کیخلاف پی آئی سی واقعہ کے 2 مقدمات درج کر لئے گئے

12 Dec 2019 08:55

ایک میں ڈاکٹرز اور دوسرے مقدمے میں پولیس مدعی بنی ہے۔ مقدمات 15 سے زائد نامزد اور 250 سے زائد نامعلوم وکلاء کیخلاف درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات میں دہشتگردی، اقدامات قتل، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پی آئی سی میں وکلاء گردی کیخلاف لاہور کے تھانہ شادمان میں 2 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ایک میں ڈاکٹرز اور دوسرے مقدمے میں پولیس مدعی بنی ہے۔ مقدمات 15 سے زائد نامزد اور 250 سے زائد نامعلوم وکلاء کیخلاف درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات میں دہشتگردی، اقدامات قتل، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ گزشتہ روز پی آئی سی دن بھر میدان جنگ بنا رہا۔ مقدمات میں ڈاکٹرز اور عملے پر تشدد، مریضوں کی جان جانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وکلاء نے ہسپتال میں کروڑوں روپے کی مشینری کو نقصان پہچایا، عملے پر تشدد کیا، ہوائی فائرنگ کی اور پولیس وین بھی نذرآتش کر دی۔
 


خبر کا کوڈ: 832213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832213/لاہور-وکلا-کیخلاف-پی-ا-ئی-سی-واقعہ-کے-2-مقدمات-درج-کر-لئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org