0
Thursday 12 Dec 2019 10:02

برطانیہ میں آج ووٹ ڈالے جائیں گے

برطانیہ میں آج ووٹ ڈالے جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں عام انتخابات آج ہوں گے، پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی، بریگزٹ کے نام پر لڑے جانے والے انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدواروں کے ساتھ ساتھ 3 ہزار 300 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔ برطانیہ کے 4 کروڑ 60 لاکھ ووٹر ان انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، 1923ء کے بعد پہلا موقع ہے  کہ برطانیہ کےعام انتخابات دسمبر میں ہو رہے ہیں۔ پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق آج دن 12 بجے شروع ہو کر جمعہ کی صبح 3 بجے ختم ہو گی جس کے ساتھ ہی ایگزٹ پولز کا اعلان کر دیا جائے گا تاہم حتمی نتیجہ جمعہ کی شام تک آنے کا امکان ہے۔ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں 650 نشستیں ہیں جبکہ 326 نشستیں جیتنے والی جماعت اکثریت حاصل کر پاتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 4 برس کے دوران برطانیہ میں ہونے والے یہ تیسرے عام انتخابات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 832226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش