QR CodeQR Code

ٹرمپ کا یہود مخالف بائیکاٹ روکنے کیلئے حکم نامہ جاری

12 Dec 2019 10:09

صدارتی حکم نامے کے تحت محکمہ تعلیم کالج کیمپس میں یہود مخالف عناصر کے خلاف براہ راست کارروائی کر سکے گا۔ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت حکومت کو بحیثیت نسل، قوم یا مذہب یہودیت کی تشریح کی اجازت ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کالج کیمپسز میں یہودیوں کی مخالفت اور اسرائیل کا بائیکاٹ روکنے کے لیے نیا صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے اس متنازع اقدام کے تحت ایسے تعلیمی اداروں کی حکومتی امداد روکی جا سکے گی جو یہودی اور اسرائیل مخالف واقعات کی روک تھام میں ناکام رہیں گے۔ صدارتی حکم نامے کے تحت محکمہ تعلیم کالج کیمپس میں یہود مخالف عناصر کے خلاف براہ راست کارروائی کر سکے گا۔ اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت حکومت کو بحیثیت نسل، قوم یا مذہب یہودیت کی تشریح کی اجازت ہو گی۔
 


خبر کا کوڈ: 832230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832230/ٹرمپ-کا-یہود-مخالف-بائیکاٹ-روکنے-کیلئے-حکم-نامہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org