0
Thursday 12 Dec 2019 10:17

امریکا: یہودی اسٹور پر حملے میں 6 افراد ہلاک

امریکا: یہودی اسٹور پر حملے میں 6 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکا کی ریاست نیوجرسی میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ نیو جرسی کے میئر کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے یہودی مارکیٹ کو نشانہ بنایا۔ امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس ( اے پی) کی رپورٹ کے مطابق میئر اسٹیون فیولوپ نے حملے کو یہود مخالف قرار دینے سے انکار کیا اور کہا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں مسلح افراد کو شہر کی سڑکوں سے جاتے ہوئے کوشر گروسری اسٹور کے باہر رکتے ہوئے دیکھا گیا جہاں وہ اپنی وین سے باہر آئے اور فوراً فائرنگ شروع کر دی۔ حملے کی تحقیقات کرنے والے ریاست کے اٹارنی جنرل اور قانون نافذ کرنے والے کسی ادارے نے حملے میں یہودیوں کو نشانہ بنانے سے متعلق تصدیق نہیں کی۔ ادھر سٹی پبلک سیفٹی کے ڈائریکٹر جیمز شیے نے کہا کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ معلوم نہیں ہوتا جبکہ پولیس نے حملہ آوروں سے متعلق فوری طور پر کوئی معلومات جاری نہیں کیں۔
خبر کا کوڈ : 832233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش