0
Thursday 12 Dec 2019 10:53

فن لینڈ، 19 رکنی کابینہ میں 12 وزراء خواتین

فن لینڈ، 19 رکنی کابینہ میں 12 وزراء خواتین
اسلام ٹائمز۔ فن لینڈ پر خواتین کا راج قائم ہو گیا۔ نو منتخب خاتون وزیراعظم سنا مارین اور ان کی 19 رکنی کابینہ میں 12 وزراء بھی خواتین ہیں۔ اوسط عمر کے اعتبار سے فن لینڈ کی یہ کابینہ دنیا کی سب سے جوان کابینہ ہے، جس میں شامل وزراء کی اوسط عمر 33 سال ہے۔ وزیراعظم سنا مارین دنیا کی سب سے کم عمر وزیراعظم ہیں۔ ان کی کابینہ میں بھی زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔ سنا مارین فن لینڈ کی اب تک بننے والی تیسری خاتون وزیراعظم ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سنا مارین پہلی بار فن لینڈ کی 5 سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے بننے والی حکومت کے تحت وزیراعظم بنی ہیں اور اس اتحاد میں شامل پانچوں سیاسی جماعتوں کی سربراہی خواتین کے پاس ہے۔ سالہ سنا مارین کا تعلق فن لینڈ کی معروف سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی پی) سے ہے اور وہ گزشتہ ہفتے مستعفی ہونے والے وزیراعظم اینتی رینے کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد وزیراعظم بنی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 832242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش