QR CodeQR Code

آزادکشمیر عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس

12 Dec 2019 11:27

اجلاس میں چیئرمین و معزز اراکین کمیٹی نے گزشتہ اجلاسوں میں منظور ہونے والی سفارشات بالخصوص ضابطہ دیوانی میں ترامیم، عدالت عالیہ کے ملازمین کے جوڈیشل الاؤنس کے علاوہ دیگر سفارشات پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آزادکشمیر چودھری ابراہیم ضیاء کی زیر صدارت ریاستی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا دسواں اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس راجہ سعید اکرم، جسٹس غلام مصطفی مغل، جسٹس اظہر سلیم بابر چیف جسٹس ہائی کورٹ کے علاوہ سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین و معزز اراکین کمیٹی نے گزشتہ اجلاسوں میں منظور ہونے والی سفارشات بالخصوص ضابطہ دیوانی میں ترامیم، عدالت عالیہ کے ملازمین کے جوڈیشل الاؤنس، عدالتی انفراسٹرکچر میں بہتری کے علاوہ ضلعی و تحصیل سطح کے عدالتی افسروں کے لئے تربیت کے اہتمام کے علاوہ دیگر سفارشات پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا اور کمیٹی کی سفارشات اور ان پر عملدرآمد سے نظام عدل پر پڑنے والے مثبت اثرات کو سراہا جس سے عام آدمی کو مؤثر انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 832245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832245/آزادکشمیر-عدالتی-پالیسی-ساز-کمیٹی-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org